Friday, May 28, 2021

کپاس کی نئی فصل کی چنائی جزوی طور پر شروع ایکسپریس اردو

 کراچی: ملک میں کپاس کی پیداوار کے حامل مختلف علاقوں میں کپاس کی نئی فصل کی چنائی جزوی طور پر شروع ہوگئی ہے۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے ایکسپریس کو بتایا کہ کپاس کی ابتدائی چنائی زیادہ تر سندھ کے ساحلی علاقوں بدین، ڈگری، ٹنڈو بھاگو، گھارو، ٹنڈو جان محمد اور چوہڑ جمالی میں شروع ہوئی ہے اور ابتدائی طور پر کپاس کی نئی فصل کے سودے پانچ ہزار 700 سے پانچ ہزار 900 روپے فی چالیس کلو گرام تک طے پا رہے ہیں تاہم توقع ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران پھٹی کی قیمتوں میں مزید تیزی کا رجحان سامنے آئے گا۔

انھوں نے بتایا کہ سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں روئی کے ایڈوانس سودے دس جون ڈلیوری کی بنیاد پر بارہ ہزار 300 سے بارہ ہزار 500 روپے فی من تک طے پائے ہیں۔

The post کپاس کی نئی فصل کی چنائی جزوی طور پر شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/34ueAYq
via IFTTT

No comments:

Post a Comment