نئی دہلی: ٹی 20 ورلڈ کپ کی بھارت سے فوری منتقلی کا امکان کم ہے جب کہ بی سی سی آئی منگل کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے میزبانی کا فیصلہ ایک ماہ آگے بڑھانے کی درخواست کرے گا۔
آئی سی سی بورڈ کا اجلاس منگل کو ورچوئل طور پر ہوگا،اس میں ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کے حوالے سے حتمی فیصلہ متوقع ہے،البتہ بھارتی بورڈ اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ ایک ماہ تک موخر کرنے کی درخواست کرے گا، میگا ایونٹ اکتوبر، نومبر میں بھارت میں شیڈول ہے تاہم کورونا وائرس کیسز کی وجہ سے ٹورنامنٹ کی متحدہ عرب امارات منتقلی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
بی سی سی آئی اگرچہ اپنی آئی پی ایل ستمبر، اکتوبر میں یواے ای میں مکمل کرنے کا فیصلہ کرچکا مگر ورلڈ کپ اپنے ہی ملک میں کرانا چاہتا ہے،اسی لیے آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں اس حوالے سے کوئی فیصلہ سامنے آنے کا امکان کم ہے،یکم جولائی کے بعد بی سی سی آئی کی ایک اور خصوصی جنرل میٹنگ ہوگی،جس میں ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
آئی سی سی کی جانب سے میزبانی کا باضابطہ اعلان 18 جولائی سے شیڈول سالانہ کانفرنس میں ہوگا،آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں بی سی سی آئی میگا ایونٹ کیلیے حکومت سے ٹیکس استثنیٰ کے حوالے سے بھی اپ ڈیٹ کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ بورڈ اس حوالے سے حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے تاہم ٹیکس کی رقم 906 کروڑ روپے معاف کرنا مشکل ہوسکتا ہے،آئی سی سی میٹنگ میں فیوچر ٹور پروگرام کے اگلے دورانیے پر بھی بات ہوگی۔
The post ورلڈ کپ کی بھارت سے فوری منتقلی کا امکان کم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3i64HrK
via IFTTT
No comments:
Post a Comment