Wednesday, December 1, 2021

لوٹ مار میں مزاحمت پر ڈاکوؤں نے 2 نوجونوں کو گولیاں مار دیں ایکسپریس اردو

 کراچی: لیاری کھڈا مارکیٹ اور نارتھ کراچی سیکٹر فائیو اے میں لوٹ مار کی وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں نے مزاحمت کرنے والے 2 نوجوانوں کو گولیاں مارکر زخمی کردیا۔

نارتھ کراچی سیکٹر فائیو اے فور میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ڈاکوئوں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ کرکے 25 سالہ نوجوان نادر ولد نسیم کو زخمی کردیا، مضروب کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، اسپتال میں زخمی نے پولیس کو بتایا کہ مسلح ڈاکو اسلحے کے زور پر اس سے لوٹ مار کررہے تھے کہ ڈاکوئوں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

دوسری جانب لیاری کھڈا مارکیٹ کے قریب منگل اور بدھ کی درمیانی شب ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 22 سالہ حذیفہ ولد حسن زخمی ہوگیا ، زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر کے این رتھ فائو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

The post لوٹ مار میں مزاحمت پر ڈاکوؤں نے 2 نوجونوں کو گولیاں مار دیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3pbWK6k
via IFTTT

No comments:

Post a Comment