Sunday, December 19, 2021

بابر اعظم پاکستانی بیٹنگ کہکشاں کا درخشاں ستارہ قرار ایکسپریس اردو

کراچی: بابر اعظم کو پاکستان کی عظیم بیٹنگ کہکشاں کا درخشاں ستارہ قرار دیا جانے لگا، وہ اپنی محنت اور لگن سے عصر حاضر کے نمایاں ترین بیٹرز میں اپنی جگہ بناچکے۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے اپنی عمدہ کارکردگی سے انٹرنیشل کرکٹ کے ٹاپ پلیئرز میں اپنی جگہ بنالی ہے،  وہ اس وقت تینوں فارمیٹس کی ٹاپ 10 رینکنگ میں موجو واحد بیٹر ہیں، پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم بھی ان کی صلاحیتوں کے گرویدہ اور سمجھتے ہیں کہ 21 صدی 27 سالہ بیٹر کے نام ہے۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میں کراچی کنگز میں بابر کے ساتھ 3 برس سے کام کررہا ہوں، میں ان کی محنت اور لگن کو پسند کرتا ہوں، وہ کبھی بھی اپنی پرفارمنس سے مطمئن نہیں ہوتے اور یہی ایک اچھے لیڈر کی خوبی ہے، ان کی توجہ ہمیشہ اپنے کھیل پر رہتی ہے، میں ان کی صلاحیتوں سے کافی متاثر ہوں، مجھے یقین ہے کہ وہ اسی طرح اچھا کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے، میں سمجھتا ہوں کہ ابھی تک وہ اپنے کھیل کے عروج پر بھی نہیں پہنچے مگر وہ اس وقت دنیا کے بہترین 4 بیٹرز میں سے ایک ہیں، جن میں ویراٹ کوہلی، ڈیوڈ وارنر اور جو  روٹ شامل ہیں۔

وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ بابر اعظم اب پاکستان کے عظیم ترین بیٹرز میں شامل ہورہے ہیں، جہاں پہلے ظہیر عباس، جاوید میانداد، سلیم ملک، انضمام الحق، یونس خان اور محمد یوسف شامل ہیں، 21 صدی اب بابر کے نام اور انھوں نے مزید آگے جانا ہے۔

 

The post بابر اعظم پاکستانی بیٹنگ کہکشاں کا درخشاں ستارہ قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3J45DIf
via IFTTT

No comments:

Post a Comment