Thursday, December 2, 2021

منی ہیسٹ کے اس سیزن کا آخری حصہ کل ریلیز ہوگا ایکسپریس اردو

 نیویارک: ٓن لائن فلمی ایپ نیٹ فلکس کے مقبول ترین سلسلے کی آخری اقساط آج ریلیز ہورہی ہیں۔ اس میں اسپین میں دنیا کی سب سے بڑی ڈکیتی کا احوال بیان کیا جائے گا۔

لا کیسا ڈی پیپل نامی ہسپانوی سلسلے کی آخری پانچ اقساط نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی ۔ اس ضمن میں دنیا بھر کے شائقین مضطرب ہیں کہ آخر اس کا سب سے بڑا انجام کیا ہوگا۔

اسے منی ہیسٹ سیریز کا فائنل سیزن بھی کہا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ جدید عہد میں ہسپانوی زبان میں دنیا کی مقبول ترین فلم سیریز ہے ۔ اس کا پچھلا سیزن پوری دنیا میں ساڑھے چھ کروڑ گھرانوں میں دیکھا گیا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہسپانوی زبان میں فلموں اور پروگراموں کی عالمی طلب بڑھی ہے جس کی وجہ منی ہیسٹ کو قرار دیا جارہا ہے۔ فلم میں آٹھ ڈکیت اسپین میں سرکاری سونے کے ذخائر پر دھاوا بول دیتے ہیں لیکن وہاں بری طرح پھنس جاتےہیں۔

The post منی ہیسٹ کے اس سیزن کا آخری حصہ کل ریلیز ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3de8pfl
via IFTTT

No comments:

Post a Comment