Sunday, January 2, 2022

اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر سے 50 ہزار اماراتی درہم برآمد ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: ائرپورٹس سیکورٹی فورس نے اسلام آباد ائر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے 50 ہزار یو اے ای درہم برآمد کرلیے۔

اے ایس ایف کے مطابق مسافر پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے دبئی جارہا تھا، کرنسی کی مالیت پاکستانی روپوں میں تقریباً 24 لاکھ روپے ہے، مسافر عطااللہ نے رقم اپنے دستی سامان میں چھپا رکھی تھی۔

اے ایس ایف حکام نے مزید بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ رقم سمیت مسافر کو مزید کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

The post اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر سے 50 ہزار اماراتی درہم برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3EU6p7y
via IFTTT

No comments:

Post a Comment