کراچی.: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ اربیہ حبیب نے اپنی بارات میں والد کے ساتھ انٹری کر کے انوکھی روایت قائم کردی۔
پاکستان میں ہونے والی شادیوں میں عام طور پر نکاح کے بعد ہونے والی تقریب میں دلہن دلہا اسپاٹ لائٹ میں استقبالیہ سے اسٹیج تک جاتے ہیں اور اس دوران بیک گراؤنڈ میں مختلف گانے بھی بجائے جاتے ہیں۔
ایک روز قبل سعدین شیخ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ نے آج بارات والے روز اپنے والد کا ہاتھ پکڑ کر ہال میں انٹری کی تو انہیں دیکھ کر مہمان خوش ہوئے۔
#AreebaHabib looks stunning as she enters her shendi venue holding her father’s hand – Video by @mahasphotographyofficial pic.twitter.com/6bfwSrbnGd
— Lollywoodnow_ (@Lollywoodnow1) January 2, 2022
اس انٹری کے بعد سعدین شیخ بھی اپنی فیملی کے ہمراہ ہال میں داخل ہوئے۔
Couple of the day #AreebaHabib #Saadain pic.twitter.com/MXMOEj9LO1
— Lollywoodnow_ (@Lollywoodnow1) January 2, 2022
اریبہ حبیب کی بارات میں شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف شخصیات جن میں اداکارہ ژالے سرحدی، سارہ علی، ایمن خان، سمبل اقبال، صدف کنول، شہروز سبزواری، ایاز سمو، خاور سمیت دیگر شرکت کی اور نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
The post اریبہ حبیب کی دلہن بن کر والد کے ساتھ انٹری کی ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3sSr6hE
via IFTTT
No comments:
Post a Comment