Monday, July 11, 2022

سندھ؛21 روز کی بارشوں میں 26 افراد جاں بحق ہوئے، پی ڈی ایم اے ایکسپریس اردو

 کراچی: پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبہ سندھ میں 20 جون سے 10 جولائی کے عرصے میں بارش کے دوران مختلف واقعات میں 26 افراد جاں بحاں بحق ہوگئے ہیں۔ 

اس حوالے سے پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اسی عرصے میں زخمیوں کی تعداد 11 ریکارڈ کی گئی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں کراچی میں ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں بارش کے دوران حادثات میں 14 افراد جاں بحق ہوئے، ان میں سے 6 کا تعلق ضلع شرقی اور 4 کا کورنگی سے تھا۔  علاوہ ازیں پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ضلع وسطی، ضلع جنوبی، ضلع غربی اور ملیر میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق سندھ کے ضلع ٹھٹہ میں 9، خیرپور میں 2 اورسکھر میں ایک شخص بارشوں کے دوران مختلف حادثات کے باعث جاں بحق ہوا۔

 

 

The post سندھ؛21 روز کی بارشوں میں 26 افراد جاں بحق ہوئے، پی ڈی ایم اے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/ZB0F1mJ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment