Friday, July 1, 2022

86 سالہ خاتون نے دنیا کی معمر ترین ایئر ہوسٹس کا عالمی اعزاز پالیا ایکسپریس اردو

  واشنگٹن: امریکا میں 86 سالہ خاتون نے دنیا کی معمر ترین ایئر ہوسٹس ہونے کا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی شہر بوسٹن سے تعلق رکھنے والی بیٹ نش نامی ضعیفہ گزشتہ 65 سالوں سے ’امیریکن ایئرلائنز‘ میں بحیثیت ایئر ہوسٹس کام کررہی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بیٹ نش کو کسی ایئرلائن میں طویل عرصے تک کام کرنے اور معمر ترین ایئر ہوسٹس ہونے پرعالمی ریکارڈ ہولڈرز کی فہرست میں شامل کرلیا۔

مذکورہ خاتون نے 1957 میں ایئرلائن میں ملازمت اختیار کرکے اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ وہ ہر سال جہاز میں ہزاروں میل کا سفر طے کرتی ہیں۔

The post 86 سالہ خاتون نے دنیا کی معمر ترین ایئر ہوسٹس کا عالمی اعزاز پالیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/DvACa4k
via IFTTT

No comments:

Post a Comment