کراچی: شہر قائد کے علاقے سچل سے نامعلوم شخص کی بوری بند لاش ملی جس کو سر پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے جناح ایونیو عظیم اآباد سوسائٹی کے قریب سے بوری بند نامعلوم شخص کی لاش ملی. پولیس کے مطابق ملزمان نے 40 سالہ شخص کو مذکورہ مقام پر لاکر منہ پر ٹیپ چپکا کر سر پر گولی مارکر قتل کیا۔
ایس ایچ او اورنگزیب خٹک کے مطابق مقتول کے سر پر دو گولیاں ماری گئیں ہے مقتول سفید شلوار قمیص اور سینڈل پہنے ہوئے ہے. انہوں نے کہا کہ لگتا ہے مقتول ملزمان کو جانتا تھا، مقتول کی شناخت کے بعد ملزمان کا سراغ لگانے میں آسانی ہوگئی۔
The post کراچی میں سر پر گولیاں لگی بوری بند لاش برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/PwNEJlT
via IFTTT
No comments:
Post a Comment