Saturday, April 15, 2023

لاہور میں ڈینگی نے سر اٹھانا شروع کردیا، 28 مریض رپورٹ ایکسپریس اردو

 لاہور: کرونا ابھی تھما نہیں تھا کہ ڈینگی نے سر اٹھانا شروع کردیا، لاہور میں ڈینگی کے 28 مریض سامنے آگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں گزشتہ ہفتے ہونے والی بارشوں کے بعد سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریض بڑھ گئے ہیں اور اس وقت 28 ڈینگی مریضوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔

دوسری جانب ڈینگی لاورا ختم کرنے کیلئے مختص ٹیموں کی کارکردگی رپورٹ پرڈپٹی کمشنرلاہور رافعہ حیدر نے افسران کی سرزنش کردی، انکا کہنا تھا کہ ڈینگی مریض بڑھ رہے ہیں لیکن آپ کو ڈینگی لاروا نہیں مل رہا، افسران اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

رپورٹ کے مطابق ڈینگی لاروا کی برآمدگی پر14 مقدمات درج ہوئے، 1932 مقامات سے لاروا کو تلف کیا گیا، 2047 افراد کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں، 45 جگہوں پر فوگ اسپرے کیا گیا ہے اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنرلاہور رافعہ حیدر نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی کی رپورٹ بھجوائیں اور ہاٹ اسپاٹ ایریاز کے ساتھ ساتھ اوپن ایریاز، گھروں، کباڑخانوں، ٹائرز شاپس، قبرستانوں میں بھی اسپرے کریں، اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔

The post لاہور میں ڈینگی نے سر اٹھانا شروع کردیا، 28 مریض رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/kGza8DS
via IFTTT

No comments:

Post a Comment