Friday, April 21, 2023

عید کے موقع پر پی آئی اے اور پاکستان ریلویز کا کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان ایکسپریس اردو

 کراچی /  لاہور: عیدالفطر کے موقع پر پی آئی اے اور پاکستان ریلویز نے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز اور پاکستان ریلویز نے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔

وزیر ہوا بازی سعد رفیق کی ہدایت پر پی آئی اے کے کرایوں میں 20 فیصد جب کہ ریلوے کرایوں میں 33 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا، کمی کا اطلاق اندرون ملک تمام پروازوں پر 22 سے 25 اپریل تک ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس کوبحال کرنے کا فیصلہ

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کرایوں میں کمی اکانومی اور ایگزیکیٹو اکانومی دونوں کلاسز پر ہوگی، 20 فیصد رعایت کا مقصد ہم وطنوں میں عید کی خوشیوں بانٹنا ہے۔

دوسری جانب پاکستان ریلویز نے بھی عیدالفطر کے موقع پر 22 اپریل سے 25 اپریل تک کرایوں میں 33 فیصد کمی کردی جب کہ یہ سہولت تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز پر دستیاب ہوگی۔

The post عید کے موقع پر پی آئی اے اور پاکستان ریلویز کا کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3FjXnGB
via IFTTT

No comments:

Post a Comment