Friday, April 14, 2023

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

جنس مخالف میں دلچسپی بدنامی کا باعث بن سکتی ہے ۔ پرانی کاروباری سکیمیں کامیاب ہوں گی اور آپ کافی حد تک اپنی آمدنی میں اضافہ کر سکیں گے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

تعلیمی مسائل بخوبی طے پا سکتے ہیں، محبوب کی غلط فہمی بہت حد تک دور ہو سکتی ہے، مقتدر شخصیت کی مدد کے سبب شاندار کامیابی حاصل ہو سکتی ہے ۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

مکان یا زمین کا کوئی تنازعہ ہے تو اسے فوری صلح کن طریقے سے ہی ختم کر دیجئے، اس سلسلے میں لڑائی جھگڑے سے اجتناب برتیں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

سیاست سے وابستہ افراد کیلئے زیادہ اچھا ٹائم نہیں ہے وقت آپکا ساتھ نہ دے سکے گا آپ مایوسی کا شکار ہو سکتے ہیں۔ کاروباری حضرات کاروبار میں تبدیلی کے خواہاں ہو سکتے ہیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

محبت کے معاملات آپ کو راس نہ آ سکیں گے۔ راستے کی دیواروں کی فکر نہ کریں بلکہ آج آپ وہی کریں جس کا پروگرام کئی عرصے سے آپ نے بنا رکھا ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

آپ کے غلط طرزعمل اور اشتعالی مزاج کے سبب اچھے اور برے کاروباری لوگ متنفر ہوتے جائیں گے آمدنی کم ہو گی اور اخراجات میں غیرمعمولی اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

بعض اہم کام التواء کا شکار ضرور ہو سکتے ہیں مگر آپ پریشان مت ہوں حالات موافق ہو جائیں گے بعض جذباتی فیصلوں کی وجہ سے مخالفین کی قوتوں میں اضافہ ہو گا۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

ذہنی طور پر آپ تھوڑے سے الجھ سکتے ہیں، فضول قسم کی سوچوں میں گم نہ رہیں ورنہ کاروبار زوال پذیر ہو سکتا ہے۔ ملازمت کے سلسلے میں الجھنیں ختم ہو سکتی ہیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو زمانے میں رسوا نہ ہونا پڑے تو پھر دوستوں کی تعداد محدود ہی رکھیں اور انہیں اپنے معاملات سے دور ہی رکھیں تو بہتر ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

اگر آپ مشترکہ بزنس کرتے ہیں تو پھر خود پر سے احساس کمتری کا لبادہ اتار کر شریک کار کے دوش بدوش چلتے رہئے تاکہ اسے بھی آپ کی اہمیت کا احساس ہو سکے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

بسلسلہ کاروبار بھاگ دوڑ کام آئے گی۔ دفتری امور احتیاط سے انجام دیں تاکہ افسران بالا کو آپ سے شکایت کا موقع نہ مل سکے سفر بہ شوق کریں فائدہ ہو گا۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

حتی الامکان شریک حیات سے تعاون کیجئے تاکہ مستقبل کے اندیشوں سے نجات مل سکے، بسلسلہ عشق و محبت مایوسی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/YaSIf9V
via IFTTT

No comments:

Post a Comment