Friday, April 28, 2023

نیوزی لینڈ کیخلاف ابتدائی اسکواڈ میں فخر زمان کیوں نہیں تھے؟ آفریدی نے بتادیا ایکسپریس اردو

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے  رواں سال کے ابتداء میں نیوزی لینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے لیےابتدائی اسکواڈ میں فخر زمان کو شامل نہ کیے جانے کی وجہ بتادی۔

شاہد آفریدی کی سربراہی میں عبوری سلیکشن کمیٹی نے 28 دسمبر 2022 کو نیوزی لینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔

ابتدائی اسکواڈ میں فخر زمان کا نام نہیں تھا بعد ازاں حتمی اسکواڈ میں ان کا نام شامل کیا گیا۔

شاہد آفریدی کے مطابق جب وہ چیف سلیکٹر بنے تو انہوں نے فخر کے متعلق بات کی۔ انتظامیہ سے موصول ہونے والی فہرست میں فخر کا نام موجود نہیں تھا  اور اس فیصلے میں سب شامل تھے۔

شاہد آفریدی نے بتایا کہ فخر کا نام نہ ہونے کے متعلق پوچھنے پر انتظامیہ نے کہا کہ فخر کی کوئی کارکردگی نہیں اور ان کی فٹنس کے ساتھ بھی مسائل ہیں اس لیے انتظامیہ کو ان میں دلچسپی نہیں تھی۔ دو دن بعد انہوں (شاہد آفریدی) نے فخر زمان کا فٹنس ٹیسٹ لیا اور ان کو فٹ پایا اور ٹیم میں شامل کیا۔

فخر زمان نے تین میچز کی اس سیریز میں ایک سینچری اور نصف سینچری سمیت کل 157 رنز اسکور کیے۔ یہ سیریز 1-2 سے نیوزی لینڈ کے نام رہی تھی۔

The post نیوزی لینڈ کیخلاف ابتدائی اسکواڈ میں فخر زمان کیوں نہیں تھے؟ آفریدی نے بتادیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/viZo9N2
via IFTTT

No comments:

Post a Comment