Monday, April 17, 2023

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

آج آپ کا مخالف ایسی سازشوں کی داغ بیل ڈال سکتا ہے جن کے بنیادی ستون آپ کے اپنے لوگ ہو سکتے ہیں گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے والی مثل درست ثابت ہو سکتی ہے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

دوستوں کی کسی غلطی کا خمیازہ آپ کو بھگتنا پڑ سکتا ہے، سفر کا ارادہ عملی شکل اختیار کر سکتا ہے، کسی مخالف سے صلح کا امکان ہے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

آپ اپنی تعلیم میں خصوصی دلچسپی لے لیں تاکہ مایوسی کے خول سے باہر آ سکیں آپ کے شریک حیات کا ذہن بھی خاصا منتشر رہے گا۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

اپنی چیزوں اور رقم وغیرہ کی حفاظت کریں چوری کا اندیشہ ہے اگر کسی قسم کی لین دین کا ارادہ رکھتے ہیں تو بفضل خدا نتائج بہتر برآمد ہوں گے ۔۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

سیاست سے وابستہ افراد اپنے جملہ معاملات میں احتیاط برتیں، کسی سے لڑائی جھگڑا ہرگز نہ کریں، وقت اور حالات اس وقت آپ کا ساتھ نہیں دے رہے ہیں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

آج کا دن آپ بہت مصروف رہیں گے۔ کاروباری معاملات توقع کے مطابق حل ہو سکتے ہیں مگر شرط یہ ہے کہ آپ ذاتی طور پر بھی کاروبار میں دلچسپی لیں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

اخراجات بڑھانے کی بجائے گھٹا دیں تاکہ گھریلو ماحول سازگار رہ سکے ۔ ہم نے دونوں ہی راستے آپ کو دکھا دئیے ہیں اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ کون سا راستہ اختیار کر تے ہیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

آج کے دن غلط اندازوں کی بنا پر کی گئی سودے بازی نقصان کا باعث بن سکتی ہے، کوئی بھی کام بلا سوچے سمجھے نہ کیجئے ورنہ لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں ۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

بلاشبہ آج اپنے زور بازو سے آپ بہت کچھ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے، اس لئے سفر شوق سے کریں۔ یہ سفر مقاصد کی تکمیل بن سکتا ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

اگر آپ سیاسی و سماجی کارکن ہیں تو خاموشی کو اپنا مقدر سمجھ لیجئے، ابھی وقت آپ کا ساتھ ہرگز نہیں دے سکتا، لہٰذا ابھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

آمدنی میں اضافہ کی امید ہے مگر کسی کو بطور قرض رقم ہرگز نہ دیں کیونکہ واپسی کی امید ہرگز نہ ہے، دماغ پر خیالات کا بوجھ قدرے کم ہو سکے گا۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

مخالفین صلح پر آمادہ ہوں گے، بہتر ہے صلح کر لیں، مختلف سکیمیں بناتے رہیں گے مگر ان پر عمل درآمد نہ ہو سکے گا۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2noBcmy
via IFTTT

No comments:

Post a Comment