Saturday, April 22, 2023

شاہین آفریدی نے عید کا دن کہاں گزارا؟ جان کر مداح بھی تعریف کرنے لگے ایکسپریس اردو

خیبر: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے عید الفطر کا دن طورخم میں پہاڑی تودے سے متاثر ہونے والے علاقے میں گزارا۔

شاہین آفریدی اپنے آبائی علاقے میں نماز عید کی ادائیگی اور قریبی عزیزوں سے ملاقات کے بعد طورخم گئے جہاں انہوں نے ریسکیو کاموں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔

فاسٹ بولر نے ریسکیو آپریشن کرنے والے اداروں کے رضاکاروں اور پاک فوج کی امدادی و بحالی ٹیم کے اہلکاروں سے ملاقات کر کے اُن کی حوصلہ افزائی کی۔

مزید پڑھیں: طورخم لینڈ سلائیڈنگ، مرنے والوں کی تعداد 8 تک پہنچ گئی

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر شاہین آفریدی نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے اپنا عید کا دن طورخم کے قریب لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہونے والے علاقے میں گزارا، اس افسوسناک واقعے میں 8 اموات ہوئیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے اور بہت زیادہ مالی تقصان ہوا ہے‘۔


شاہین آفریدی نے لکھا کہ یہ دیکھ کر بہت زیادہ دلی خوشی ہوئی کہ ریاستی سیکیورٹی ادارے، رضاکار اور دیگر ریسکیو ادارے گزشتہ پانچ روز سے چوبیس گھنٹے کام کر کے علاقے کو کلیئر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے ریسکیو ٹیموں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا۔

The post شاہین آفریدی نے عید کا دن کہاں گزارا؟ جان کر مداح بھی تعریف کرنے لگے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/EsM5Nj7
via IFTTT

No comments:

Post a Comment