Thursday, April 13, 2023

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

بلاوجہ معصوم لوگوں کا دل نہ دکھائیں۔ شاید آپ اس اٹل حقیقت سے واقف نہیں ہیں کہ بعض دکھی دلوں سے نکلی ہوئی دعا عرش کو ہلا کر رکھ دیتی ہے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

زنگ آلود صلاحیتوں کا حقیقی رنگ ابھر کر سامنے آ سکتا ہے گویا نئی زندگی ملے گی کاروباری معاہدہ ہرگز نہ کریں۔ صحت جسمانی قدرے بہتر رہے گی۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

آج تک جو کچھ بھی ہو چکا ہے آپ اسے بھول جائیں۔ تاکہ آپ کا دماغ نت نئی لا حاصل سوچوں کے چنگل سے کلی طور پر آزاد ہو کر کوئی بہتر و قائل عمل سکیمیں مرتب کر سکے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

تعلیمی مسائل بخوبی طے پا سکتے ہیں، محبوب کی غلط فہمی بہت حد تک دور ہو سکتی ہے، کسی مقتدر شخصیت کی مدد کے سبب شاندار کامیابی حاصل ہو سکتی ہے ۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

سوچ بچار کے بعد کوئی قدم اٹھائیے، تعلیمی سلسلے میں خوب ڈٹ کر محنت کیجئے تاکہ آپ اپنے منصوبوں کی تکمیل کرسکیں، نزدیکی سفر بہ شوق کریں۔ اخراجات میں قدرے اضافہ ہو سکتا ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

آج آپ کا مخالف ایسی سازشوں کی داغ بیل ڈال سکتا ہے جن کے بنیادی ستون آپ کے اپنے لوگ ہو سکتے ہیں گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے والی مثل درست ثابت ہو سکتی ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

آج کے دن آپ بہت مصروف رہیں گے لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ آپ اپنی مصروفیت کی وجہ سے صحت جسمانی کا خیال ہی نہ رکھیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

ہمت و استقلال کی بنیادوں پر خود اپنے کاروبار کو ابھارنے کی کوشش کیجئے بفضل خدا وقت آپ کا ساتھ دے سکے گا رشتہ داروں سے محتاط ہی رہیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

آپ اگر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہے تو نقصان زیادہ ہو سکتا ہے اور پریشانیاں بھی بڑھ سکتی ہیں۔ بہتر ہے آپ حالات و واقعات کی رفتار دیکھتے ہوئے کچھ نہ کچھ کرتے رہیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

عشق و محبت کے میدان میں گھوڑے بھگانے کا کوئی فائدہ حاصل نہ ہو سکے گا۔ اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ میل جول رسمی ہی رکھیں تو زیادہ بہتر ہے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

کسی کو دی ہوئی رقم بآسانی واپس مل سکتی ہے۔رہائش کی تبدیلی کا پروگرام بن سکتا ہے۔ مگر ایسا کرنے کے لئے آپ کو حوصلہ سے کام لینا ہو گا۔ فائدہ ضرور ہو گا۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

اچانک حالات میں زبردست تبدیلی آ سکتی ہے اور آپ اپنے بگڑے ہوئے حالات کو سلجھا سکیں گے کوئی اہم قسم کی سودے بازی نہ ہی کریں تو بہتر ہے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/RwZ0c7D
via IFTTT

No comments:

Post a Comment