Tuesday, April 18, 2023

خونخوار ڈائنوسار کا ڈھانچہ 50 لاکھ 30 ہزار ڈالرز میں فروخت ایکسپریس اردو

برن: خونخوار ترین شکاری ڈائنوسار Tyrannosaurus rex (ٹی-ریکس) کا ڈھانچہ نیلامی کے دوران 50 لاکھ 30 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوگیا۔

ٹی-ریکس کی تقریباً 300  ہڈیاں جو امریکا میں تین مقامات سے کھود کر ایک ہی ڈھانچہ میں جمع کی گئی تھیں، سوئٹزرلینڈ میں ایک نیلامی میں5.3 ملین ڈالرز میں فروخت ہوئیں۔

ڈائنوسار کی ہڈیوں کو 38 فٹ لمبا اور 12.8 فٹ اونچے ڈھانچے میں جمع کیا گیا تھا۔ نیلام گھر نے بتایا کہ یہ پہلا موقع تھا کہ اس طرح کا ٹی ریکس ڈھانچہ یورپ میں نیلامی کے لیے پیش کیا گیا۔

نیلام گھر کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر کارل گرین نے کہا یہ مناسب قیمت ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ کہیں عوامی کیلئے بطور نمائش کے رکھا جائے گا۔ خریدار کے حوالے سے گرین نے شناخت ظاہر کرنے سے انکار کردیا تاہم انہوں نے کہا کہ خریدار یورپی نجی کلکٹر تھا۔

The post خونخوار ڈائنوسار کا ڈھانچہ 50 لاکھ 30 ہزار ڈالرز میں فروخت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/fLtkTRg
via IFTTT

No comments:

Post a Comment