Thursday, June 14, 2018

اندرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلیے ملک میں قانون کی حکمرانی ضروری ہے، آرمی چیف ایکسپریس اردو

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے میں پائیدار امن کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں موجود تمام اسٹیک ہولڈرز کو قیام امن کے لیے آپس کے اختلافات کو ختم کرنا ہوگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کامرہ کا دورہ اور سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا سے خطاب کیا، آرمی چیف نے جنگی اور سیکورٹی تربیتی کورس مکمل کرنے والے افسران کو مبارکباد پیش کرتے کہا کہ پاکستان امن و استحکام کے لیے پرعزم ہے، پاکستان نے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ علاقائی امن و ترقی کے لیے فریقین کو جارحانہ سوچ سے نکلنا ہو گا اور تعاون پر مبنی فریم ورک ہی خطے کی حقیقی صلاحیت کو سامنے لا سکتا ہے، خطے میں امن قائم کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور اس مقصد کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنے آپس کے اختلافات ختم کرنا ہوں گے۔

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ناقابل تسخیر نظر آنے والے سیکیورٹی چیلنجزکا مقابلہ کیا، اندرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ضروری ہےکہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہو جب کہ تمام چیلنجز کے لیے قومی اور متفقہ ردعمل ضروری ہے،ہر رنگ ونسل سے بالاتر ہو کر پاکستان کا تعلق تمام پاکستانیوں سے ہے ہمیں فرائض کی ادائیگی کواپنے حقوق کے برابرترجیح دینا ہو گی۔

The post اندرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلیے ملک میں قانون کی حکمرانی ضروری ہے، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LQArxQ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment