کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو غیر قانونی ٹھیکے دینے کے الزام میں طلب کرلیا۔
نیب کراچی نے مفتاح اسماعیل کو نوٹس ارسال کرتے ہوئے 20 جون کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ مفتاح اسماعیل پر ایس ایس جی سی چیرمین کی حیثیت سے غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔
نیب نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے جامشورو جوائنٹ وینچر لمٹیڈ (جے جے وی ایل) کو غیرقانونی ٹھیکے دیے، مفتاح اسماعیل نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کی جس میں ان ٹھیکوں کی منظوری دی گئی۔ نیب کے مطابق 5 قیمتی گیس فیلڈز کے ٹھیکے جے جے وی ایل کو دیے گئے، جس میں سپریم کورٹ کے حکم کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔
واضح رہے کہ مفتاح اسماعيل قومی اسمبلی کی نشست پر عام انتخابات میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔
The post نیب نے مفتاح اسماعیل کو گیس کے غیر قانونی ٹھیکے دینے کے الزام میں طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JOXJqj
via IFTTT
No comments:
Post a Comment