Friday, August 31, 2018

لیڈی ڈیانا کو دنیا سے رخصت ہوئے 21 برس بیت گئے ایکسپریس اردو

لندن: دلفریب مسکراہٹ اور خوبصورتی کے سبب لاکھوں دلوں کی دھڑکن بننے والی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کو دنیا سے رخصت ہوئے 21 برس بیت گئے۔

ڈیانافرانسس اسپنسریکم جولائی 1961 کوانگلینڈ میں پیداہوئیں، فروری 1981 میں شہزادہ چارلس کےساتھ منگنی کے بعد ڈیانا کی زندگی بدل گئی، اسی سال جولائی میں ان کی شادی کی تقریبات کو ٹیلی ویژن پر براہ راست دکھایا گیا، جن کوپوری دنیا میں 75 کروڑ سے زائد افراد نے دیکھا۔

شادی کے بعد خوش مزاج لیڈی ڈیانا برطانیہ کے شاہی خاندان کی مقبول ترین شخصیت بن گئیں، دنیا بھرمیں فلاحی کاموں کی بدولت لیڈی ڈیانا نےعوام کے دلوں میں گھرکرلیا، ان کے ہاں دو بیٹوں شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری کی پیدائش ہوئی۔

لیڈی ڈیانا نے پاکستان کا بھی دورہ کیا اورشوکت خانم کینسراسپتال میں مریضوں کی عیادت کی، تمام ترکامیابیوں کے باوجود لیڈی ڈیاناکی ازدواجی زندگی مسائل کاشکاررہی، شاہی خاندان کےساتھ اختلافات بھی رہے۔

اگست 1996 میں شہزادہ چارلس اورلیڈی ڈیانا نے باہمی رضا مندی سے ایک دوسرے سے راستے جدا کرلئے، شہزادہ چارلس سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد لیڈی ڈیانا کی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے اور پھر وہ 31 اگست 1997 کو پیرس میں ٹریفک حادثے کے دوران زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

The post لیڈی ڈیانا کو دنیا سے رخصت ہوئے 21 برس بیت گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2wwL4k1
via IFTTT

No comments:

Post a Comment