پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گالیاں دینے پر معافی مانگ لی۔
فیاض الحسن چوہان نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی۔ میزبان نے ان کی پرانی ویڈیوز آن ایئر نشر کیں جس میں وہ شیخ رشید اور شریف خاندان پر تنقید اور نازیبا زبان استعمال کررہے تھے۔
اس پر صوبائی وزیر اطلاعات سیخ پا ہوگئے اور نہ صرف چینل کو گھٹیا کہا بلکہ مائک پٹخ کر گالیاں بھی دیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے مخالفین کے بارے میں بھی ایک بار پھر نازیبا الفاظ استعمال کیے۔
فیاض الحسن چوہان کو اس رویے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر انہوں نے معذرت کی ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آف دی کیمرہ کلپ چلانا صحافت کی اخلاقیات کے خلاف ہے، پورے پروگرام میں تحمل کے ساتھ انتہائی منفی سوالات کے جواب دیے، پروگرام ختم ہونے کے بعد آف کیمرہ میرے متعلق کلپ چلایا گیا، اس کے باوجود میں معذرت خواہ ہوں۔
علاوہ ازیں فیاض الحسن چوہان پر ایک اور معاملے پر بھی نکتہ چینی کی جارہی ہے۔ انہوں نے وزیر بننے کے بعد حکم نامہ جاری کیا ہے جس کی رو سے سینما گھروں اور دیگر مقامات پر فلموں کے فحش پوسٹرز اور سائن بورڈز لگانے پر پابندی لگادی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی حکومت کو منظم منصوبہ بندی کے تحت بدنام کیا جارہا ہے
ان کی ایک اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ‘یہ کوئی انسانیت ہے کہ نیم برہنہ عورتوں کی تصاویر پرنٹ آؤٹ کر کے باہر لگا دی جائیں۔’
سوشل میڈیا پر بعض صارفین کی جانب سے صوبائی وزیر اطلاعات کے اس اقدام کی بھی مذمت کی جارہی ہے۔
The post فیاض الحسن چوہان نے ٹی وی پروگرام میں بدزبانی پر معافی مانگ لی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2POuDaR
via IFTTT
No comments:
Post a Comment