Friday, August 31, 2018

 امریکا میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 7 مسافر ہلاک ایکسپریس اردو

میکسیکو سٹی: شمالی امریکا میں گرے لائن پر چلنے والی بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی امریکا میں میکسیکو سٹی کے قریب گرے لائن پر غلطی سے آجانے والے ٹرک سے تیز رفتار ’ میٹرو بس‘ ٹکرا  گئی۔ گرے بس کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 7 مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔

حادثے کا شکار بس میں 47 مسافر سوار تھے جن میں سے درجن سے زائد زخمی ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 5 شدید زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے حادثے کے بعد شاہراہ کو بند کردیا، جہاں اب بھی امدادی کام جاری ہے۔ ٹرک پر لدا سامان تاحال شاہراہ پر موجود ہے جسے مکمل طور پر کلیئر کرانے میں مزید چند گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

The post  امریکا میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 7 مسافر ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PkSe1G
via IFTTT

No comments:

Post a Comment