Friday, August 31, 2018

اعتزاز احسن ہی ملک کے صدر بنیں گے، آصف زرداری ایکسپریس اردو

 کراچی: سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار اعتزاز احسن ہی ملک کے صدر بنیں گے۔

کراچی بینکنگ کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سیاست دان کے خلاف کوئی بھی مقدمہ غیر سیاسی نہیں ہوتا جب کہ اعتزاز احسن ہی ملک کے صدر بنیں گے۔ اس موقع پر صحافی نے آصف زرداری سے سوال کیا کہ ہیلی کاپٹر تو سستا ہوگیا آپ ہیلی کاپٹر پر کیوں نہیں آئے، جس پر آصف زرداری نے خوشگوار انداز میں جواب دیا کہ آپ لوگ یہیں رکیں میں ہیلی کاپٹر پر واپس آتا ہوں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کی عبوری ضمانت منظور

صحافی کے سوال پر کہ زرداری صاحب کافی عرصہ بعد کورٹ میں ملاقات ہورہی ہے، جس پر آصف زرداری نے کہا کہ آپ بلائیں تو میں روز آجایا کروں گا۔

The post اعتزاز احسن ہی ملک کے صدر بنیں گے، آصف زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2N60ULZ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment