راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و سلامتی کے لیئے پرخلوص اقدامات اٹھا رہا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و سلامتی کے لئے پرخلوص اقدامات اٹھا رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے خطے میں تنازعات کی روک تھام میں پاکستانی کوششوں کو سراہا۔
The post خطے میں امن و سلامتی کے لئے پرخلوص اقدامات اٹھا رہے ہیں، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PR7Z1v
via IFTTT
No comments:
Post a Comment