Friday, August 31, 2018

نجکاری کے ذریعے ملازمین کو بیروزگار کیا گیا توسخت مزاحمت کریں گے، بلاول بھٹو ایکسپریس اردو

لاڑکانہ: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نجکاری کے ذریعے ملازمین کو بیروزگار کیا گیا توسخت مزاحمت کریں گے،

نوڈیرو ہاؤس لاڑکانہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے  بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ  اب سندھ سے بیروزگاری، معاشی بحران اور زرعی پانی کی قلت دور کرنے کا وقت آگیا ہے جس کے لئے مجھے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے تاکہ مسائل حل کر سکوں، امید ہے کہ عوام ویسا ہی تعاون کریں گے جیسا وہ شہید بھٹو اورمحترمہ شہید کے ساتھ کرتے تھے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جمہوریت کی خاطر دھاندلی زدہ ایوان میں آنے کا فیصلہ کیاؤ

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ عوام اس وزیر اعظم سے کیا توقع رکھیں جس نے پہلی تقریر میں 500 افراد کو بے روزگار کیا ہو، حکمران جماعت ایک جانب منشور میں ایک کروڑ نوکریوں کی فراہمی کی بات کرتی ہے تو دوسری جانب ملازمین کو نوکریوں سے نکال رہی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  پارلیمان کے اندر اور باہر ایشوز پر سیاست کریں گے

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نجکاری کے ذریعے ملازمین کی بے روزگاری کا عمل شروع کیا گیا تو ہم سخت مزاحمت کریں گے۔

The post نجکاری کے ذریعے ملازمین کو بیروزگار کیا گیا توسخت مزاحمت کریں گے، بلاول بھٹو appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NyRA04
via IFTTT

No comments:

Post a Comment