Friday, August 31, 2018

آرمی چیف نے کہا کہ فوج بھی حکومت کا ماتحت ادارہ ہے، فواد چوہدری ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ فوج بھی حکومت کا ماتحت ادارہ ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم ملک میں استحکام چاہتے ہیں، تمام اداروں کی مشترکہ حکمت عملی سے ہی آگے بڑھ سکتے ہیں۔ پالیسی بنانا حکومت کا کام ہے، حکومتی پالیسی ذاتی نہیں بلکہ ریاست کے تمام اداروں اور پارلیمان کی تجاویز اور عوام کے اعتماد پر مبنی ہوگی۔

گستاخانہ خاکے

فواد چوہدری نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں سے امت مسلمہ میں بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تھی، یورپ اور برطانیہ میں بھی لوگ خاکوں کے خلاف تھے، مغرب کو ایسے واقعات روکنے کیلیے قوانین لانے چاہییں۔ وزیر اعظم عمران خان خاکوں کےمعاملے پر بہت دکھی تھے، انہوں نے ہالینڈ کے وزیر خارجہ کو باور کرایا کہ خاکوں کے معاملے سے لاتعلقی کافی نہیں، پاکستان کی کوششوں کے باعث مقابلہ منسوخ کیا گیا۔

وزیر اعظم کی آرمی چیف سے ملاقات

وزیر اعظم عمران خان کی گزشتہ روز آرمی چیف سے ملاقات ہوئی، آرمی چیف اورعسکری قیادت نے دفاعی اور سیکیورٹی معاملات پر بریفنگ دی، اس بریفنگ کا تعلق ملکی دفاع اور حساس معلومات سے تھا، گزشتہ رات وزیراعظم سے ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ فوج بھی حکومت کا ماتحت ادارہ ہے، فوج ہر اس پالیسی کو نافذ کرنے کی پابند ہے جو حکومت بنائے۔

پاک بھارت تعلقات

پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کے ساتھ مذکرات اور بہتر تعلقات ہمارے ایجنڈے کا حصہ ہے، پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی ملک ہیں، یہ جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے، دونوں ملکوں کو غربت اور جہالت کے خلاف لڑنا چاہیے، کشمیر کے معاملے پر مذاکرات تک خطے میں ترقی ممکن نہیں۔

خارجہ تعلقات

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دیگر ممالک سے تعلقات معمول پر لاکر ہی وزیراعظم کے خواب کی تعبیر مل سکتی ہے، سعودی عرب بھی ہمارا اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ ہم امریکا اور روس کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانا چاہتے ہیں، افغانستان کا معاملہ سادہ نہیں انتہائی پیچیدہ ہے، ہم افغانستان میں استحکام چاہتے ہیں اور اس کےلیے کردار ادا کریں گے۔

سی پیک

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان جیوپولیٹیکل اور اکنامک معاہدے تو ہیں تاہم کوئی اسٹریٹجک معاہدہ نہیں ہے، سی پیک کے تحت توانائی اور انفرااسٹرکچر منصوبے زیر تکمیل ہیں، ہم سی پیک کو نہ صرف مکمل بلکہ آگے لے کر جانا چاہتے ہیں۔ سی پیک کے تحت مزید پراجیکٹ آنے ہیں۔

The post آرمی چیف نے کہا کہ فوج بھی حکومت کا ماتحت ادارہ ہے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MDMljj
via IFTTT

No comments:

Post a Comment