Friday, August 31, 2018

منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کی عبوری ضمانت منظور ایکسپریس اردو

 کراچی: عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی 20 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کراچی کی بینکنگ کورٹ میں خود کوسرنڈرکرتے ہوئے عبوری ضمانت کی درخواست کردی۔ عدالت نے آصف زرداری کی 20 لاکھ کی عبوری ضمانت منظورکرلی۔ بینکنگ کورٹ نے آصف علی زرداری کو 4 ستمبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔

اس موقع پرآصف زرداری نے خوشگوار انداز میں میڈیا سے بات کی، صحافی نے آصف زرداری سے سوال کیا کہ ہیلی کاپٹر تو سستا ہوگیا آپ ہیلی کاپٹر پر کیوں نہیں آئے ؟، جس پر آصف زرداری نے خوشگوار انداز میں جواب دیا کہ آپ لوگ یہیں رکیں میں ہیلی کاپٹر پرواپس آتا ہوں، ایک صحافی کے سوال پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سیاست دان کے خلاف کوئی بھی مقدمہ غیر سیاسی نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن ہی صدر بنیں گے۔

صحافی نے سوال کیا کہ زرداری صاحب کافی عرصہ بعد کورٹ میں ملاقات ہورہی ہے، جس پر انہوں نے جواب میں کہا کہ آپ بلائیں تو میں روز آجایا کروں گا۔

واضح رہے کہ آصف زرداری نے اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت لے رکھی تھی۔

The post منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کی عبوری ضمانت منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NArwln
via IFTTT

No comments:

Post a Comment