Thursday, August 30, 2018

حسن علی کی آرمی کیڈٹس کے ساتھ سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ایکسپریس اردو

ایبٹ آباد:  حسن علی کی پاک آرمی کے کیڈٹس کے ساتھ سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

آرمی فزیکل ٹریننگ اسکول ایبٹ آباد میں جاری قومی کرکٹرز کے فٹنس کیمپ کے دوران حسن علی نے وہاں موجود آرمی کیڈٹس کے ساتھ ایک سیلفی بنائی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”پاکستان آرمی کے نوجوانوں کے ساتھ سیلفی بنانے کا موقع ملا، آپ سب دوستوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی، اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی قوم کی حفاظت کیلیے اور زیادہ طاقت عطا فرمائے۔ “حسن علی کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر سراہا جا رہا ہے، پیسر سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹرز تین روزہ کیمپ کیلیے آرمی ٹریننگ سینٹر ایبٹ آباد میں موجود ہیں، جہاں آرمی ٹرینرز ان کی جسمانی فٹنس بہتر بنانے کیلیے کام کر رہے ہیں، پلیئرز رننگ کے علاوہ تیر اندازی اور ماؤنٹین سائیکلنگ بھی کر رہے ہیں جبکہ ان کی ذہنی استعداد کو بڑھانے کیلیے لیکچرز بھی دیئے جا رہے ہیں۔

The post حسن علی کی آرمی کیڈٹس کے ساتھ سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2wzlNov
via IFTTT

No comments:

Post a Comment