Thursday, August 30, 2018

سینیٹ میں جبری لاپتہ افراد سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: ایوان بالا میں جبری لاپتہ افراد سے متعلق قراردادِ مذمت متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیٹر میاں رضا ربانی نے جبری طور پر لاپتہ افراد کے حوالے سے قرارداد پیش کی  جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا،قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان پاکستان سمیت دنیا بھر میں جبری گمشدگیوں کی مذمت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاپتہ افراد کی گمشدگی کے مقدمات درج کرنے کا حکم

قردارداد میں کہا گیا کہ جبری طور پر شہریوں کولاپتہ کرنا سنگین مسئلہ ہے، حکومت لاپتہ شہریوں کی بازیابی کے لیے اقدامات کرے اور لوگوں کو غائب کرنے والے گروہوں کے خلاف کارروائی کی جائے جب کہ جبری گمشدگیوں کے معاملے پر بین الاقوامی قوانین پر عملدرآمد کیا جائے۔

The post سینیٹ میں جبری لاپتہ افراد سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Pg9xB5
via IFTTT

No comments:

Post a Comment