ریاض: سعودی عرب میں برقی سگریٹوں، انرجی ڈرنکس اور سوفٹ ڈرنکس میں 50 سے 100 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعوی عرب کے محکمہ زکوٰۃ اور ٹیکس نے برقی سگریٹوں اور ان میں استعمال ہونے والی مصنوعات پر 100 فیصد، انرجی ڈرنکس پر 100 فیصد اور سوفٹ ڈرنکس پر 50 فیصد تک محصول عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔
محکمہ زکوۃ اور ٹیکس کے ترجمان نے نئے محصولات کا دفاع کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ یہ ٹیکس منتخب کردہ محصولات کے زمرے میں آتے ہیں جو شہریوں کی صحت کے لیے خطرناک ہوتے ہیں اس لیے ان اشیاء کی حوصلہ شکنی کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔
سعودی عرب میں پہلے ہی سگریٹوں اور تمباکو کی مصنوعات پر 100 فی صد ٹیکس عائد ہے، تیل سے مالا مال سعودی عرب نے جنوری 2018 میں تیل کی قیمتوں میں کمی سے پیدا ہونے والے بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے لیے غیر تیل آمدن ذرائع میں بہتری کے لیے 5 فی صد ویلیو ایڈڈ ٹیکس متعارف کرایا تھا۔
The post سعودی عرب میں برقی سگریٹوں پر 100 اور سوفٹ ڈرنکس پر 50 فیصد ٹیکس عائد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2HGAN9D
via IFTTT
No comments:
Post a Comment