اسلام آباد: وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے قمری کیلنڈر پر اسلامی نظریاتی کونسل سے رجوع کرلیا۔
وفاقی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اسلامی نظریاتی کونسل کو باضابطہ خط لکھ کر قمری کیلنڈر پر رائے مانگ لی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی ہدایت پر ماہرین کی کمیٹی نے قمری کیلنڈر تیار کیا ہے، اسلامی نظریاتی کونسل سے درخواست ہے کہ پانچ روز کے اندر قمری کیلنڈر پر رائے دے اور کونسل چاہے تو مشاورت کے لیے علماء اور سائنسدانوں کا ایک اجلاس بھی طلب کرلے۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری نے رویت ہلال کے لئے کمیٹی قائم کردی
واضح رہے کہ وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے رویت ہلال کے لئے کمیٹی قائم کی تھی جس نے قمری کیلنڈر تیار کرلیا ہے جس کے مطابق اس سال 29 روزے ہوں گے اور شوال کا چاند 4 جون کو نظر آنے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں عیدالفطر 5 جون کو ہوگی۔
The post قمری کیلنڈر پر وزارت سائنس ٹیکنالوجی کا اسلامی نظریاتی کونسل سے رجوع appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Eo2Mu9
via IFTTT
No comments:
Post a Comment