اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ عمران سرکار کی نااہلی اور نالائقی معیشت کو دیمک کی طرح چاٹ گئی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ ڈالر اوپر جا رہا ہے جب کہ اسٹاک مارکیٹ اور روپیہ گررہے ہیں، عمران سرکار کی نااہلی اور نالائقی معیشت کو دیمک کی طرح چاٹ گئی ہے، حکومت عوام اور اپوزیشن کو وقت سے پہلے سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور کررہی ہے، اسد عمر کی ناکامی کے بعد لائے گئے مشیر خزانہ بھی منظر سے غائب ہیں، حفیظ شیخ ٹیکس ایمنسٹی کا اعلان کر کے پھر چھپ گئے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ حفیظ شیخ کو لایا ہی امرا کو فائدہ دینے اور غریبوں کو لوٹنے کے لئے گیا۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ قوم کو بتائیں کہ ڈالر اور اشیائے ضروریہ مزید کتنی مہنگی ہوں گی، بتائیں کہ آئی ایم ایف کا کیا معاہدہ مسلط کیا گیا ہے؟، عوام کب تک حکومت کی معاشی نالائقیوں کی وجہ سے مہنگائی کا بوجھ برداشت کریں گے۔
The post عمران سرکارکی نااہلی معیشت کو دیمک کی طرح چاٹ گئی،ترجمان بلاول بھٹو زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Q8JoWz
via IFTTT
No comments:
Post a Comment