اسلام آباد: مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ 464 ادویات کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر چلی گئی ہیں اور اس حوالے سے وزیراعظم نے ادویات کی قیمتیں واپس اپنی اصلی حالت میں لانے کا حکم دیا تھا۔
وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ادویات کی قیمتیں پاکستان میں ایک بہت بڑا مسئلہ رہی ہیں، 464 دوائیوں کی قیمتوں سے متعلق عوام میں بہت بے چینی پائی گئی، ان 464 ادویات کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر چلی گئی ہیں، اس صورتحال میں وزیراعظم نے حکم جاری کیا کہ 72 گھنٹے میں قیمتیں واپس اپنی اصلی حالت میں لائی جائیں، یہ وہ دن تھے جب مجھے معاون خصوصی کی ذمہ داری سونپی گئی۔
مشیر صحت نے کہا کہ ہم نے جائزہ لینے کے بعد کچھ تجاویز کابینہ کے سامنے رکھیں، ہمارا پہلا فیصلہ جس کی کابینہ نے توثیق کی وہ یہ تھا کہ 464 میں سے جن ادویات کی قیمتیں 75 فیصد سے زیادہ بڑھائی گئی ان کو واپس 75 فیصد پر لایا جائے جب کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں اصلاحات کی جائیں گی ملک میں سستی ادویات کی تیاری کے عمل کو شروع کیا جائے گا، لاہور اور کراچی کی فارما انڈسڑی کے مالکان سے ملاقات کی جائے گی۔
The post ادویات کی قیمتیں مزید بڑھنے نہیں دیں گے، مشیر صحت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Q3oTdI
via IFTTT
No comments:
Post a Comment