اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں آج معاہدوں میں قومی مفاد اورعوامی فلاح کو ترجیح دی جارہی ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ چین کے نائب صدر کا دورہ پاکستان کے دوران معاہدوں پر اتفاق دونوں ممالک میں فروغ پاتے اقتصادی تعاون کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ معاہدے چین کے پاکستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی میں اسٹریٹجک مفاد کی وابستگی کے عکاس ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ عمران خان کی قیادت میں آج معاہدوں میں قومی مفاد اور عوامی فلاح کو ترجیح دی جا رہی ہے جبکہ ماضی میں ذاتی مفادات اور کاروبار سر فہرست تھے۔
The post وزیراعظم کی قیادت میں بین الاقوامی معاہدوں میں قومی مفاد کو ترجیح دی جارہی ہے، فردوس عاشق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Mc78e8
via IFTTT
No comments:
Post a Comment