Monday, May 27, 2019

مریم نواز کی بطور نائب صدر (ن) لیگ تقرری کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور ایکسپریس اردو

اسلام آباد  : الیکشن کمیشن نے مریم نواز کی بطور نائب صدر مسلم لیگ (ن) تقرری کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی۔

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 3 رکنی بینچ نے مریم نواز کی بطور نائب صدر مسلم لیگ (ن) تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ احتساب عدالت نے مریم نواز کو عوامی عہدے کیلئے نااہل قرار دیا۔ پارٹی عہدہ نجی حیثیت کا حامل نہیں ہوتا، سیاسی جماعتوں کا پورے سیاسی نظام پر اثررسوخ ہوتا ہے۔ پارٹی صدر کی عدم دستیابی پر مریم نواز قائم مقام صدر کے اختیارات استعمال کریں گی۔ کیسے ممکن ہے اراکین اسمبلی آرٹیکل 62 ، 63 پر پورا اتریں اور انہیں کنٹرول کرنے والے نہیں؟، سپریم کورٹ نوازشریف کو بھی پارٹی عہدے کے لئے نااہل قرار دے چکی ہے۔ مریم نواز کو عہدہ رکھنے کی اجازت دینا نوازشریف کو اجازت دینے کے مترادف ہے۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے مریم نواز کو نوٹس جاری کردیئے، درخواست پر مزید سماعت 17 جون کو ہو گی۔

واضح رہے کہ مریم نواز کے پارٹی عہدے کے خلاف درخواست تحریک انصاف کی بیرسٹر ملیکہ بخاری، میاں فرخ حبیب، جویریہ ظفر اور کنول شوذب کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

The post مریم نواز کی بطور نائب صدر (ن) لیگ تقرری کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2K1m0JA
via IFTTT

No comments:

Post a Comment