Monday, May 27, 2019

ملائیشیا میں 6 میٹر طویل اژدہا خاتون کے گرد لپٹ گیا ایکسپریس اردو

کوالا لمپور: ملائیشیا کے ایک دور افتادہ علاقے میں ایک اژدہا خاتون پر حملہ کرکے اس کے جسم کے گرد چھلے کی طرح لپٹ گیا جس سے خاتون کی موت یقینی ہوگئی تھی تاہم پڑوسیوں نے بروقت مدد کرکے اس کی جان بچالی۔

25 مئی کو بالنگ کے ایک علاقے میں 47 سالہ خاتون گھر کے باہر کچرا پھینکنے گئی تو وہاں ایک 6 میٹر طویل اژدہا کنڈلی مارے بیٹھا تھا جس نے پھرتی سے خاتون پر حملہ کردیا اور خاتون کے گرد لپیٹ کر اسے بھینچنے لگا۔ اس پر خاتون نے چیخ و پکار کی تو اس کے دو چھوٹے بیٹے مدد کو آئے لیکن بہت کوشش کے باوجود وہ سانپ کے چنگل سے اپنی ماں کو آزاد نہ کراسکے اور مدد کے لیے پڑوسیوں کو بلایا۔

اس کے بعد پڑوسیوں نے بڑی مشکل سے سانپ کو مار ڈالا اور حلیفہ کی جانب بچائی اور خاتون کو قریبی کیولِم ہسپتال لے جایا گیا۔ خاتون کے پیر اور سر پر زخم آئے تھے اور انہیں فوری طبی امداد دی گئی جس کے بعد اب خاتون کی حالت بہت بہتر ہے۔

خاتون کے 16 سالہ بیٹے محمد عبداللہ نے پڑوسیوں کا شکریہ ادا کیا اور بعد میں مردہ سانپ کو ایک گڑھے میں دفنادیا تھا۔ جسے ہی مددگار افراد خاتون کے قریب آئے تو انہوں نے دیکھا کہ خاتون کی گردن اور پیر سے خون بہہ رہا تھا ۔ اس دوران کسی نے شہری دفاعی ادارے کو بھی فون کردیا تھا اور اس کے 40 منٹ بعد اس کا عملہ مدد کے لیے آپہنچا تھا لیکن اس سے قبل ہی پڑوسی سانپ کو مار چکے تھے۔

یہ علاقہ ایک گاؤں میں واقع ہے جہاں دلدلی جگہیں پائی جاتی ہیں اور ان میں سانپ اور اژدہے بکثرت پائے جاتے ہیں۔

The post ملائیشیا میں 6 میٹر طویل اژدہا خاتون کے گرد لپٹ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2HDYcJW
via IFTTT

No comments:

Post a Comment