وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.23 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 14.31 فیصد تک پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کےمطابق کم آمدنی والوں کے لئے مہنگائی 15.01 فیصد تک ہوگئی ہے، ایک ہفتے میں 25 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ ایک ہفتے میں 4 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 22 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 10 روپے 71 پیسے مہنگے ہوئے، ایل پی جی گھریلو سلنڈر 90 روپے 31 پیسے مہنگا ہوگیا جس کی قیمت 2411.77 روپے ہوگئی ہے علاوہ ازیں چینی کی فی کلو قیمت 3 روپے 77 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد چینی کی فی کلو قیمت 104 روپے 52 پیسے ہوگئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق انڈے فی درجن 5 روپے 28 پیسے مہنگے فی درجن قیمت 175 روپے 78 پیسے ہوگئی ہے پچھلے ایک ہفتے میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 19 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق 5 لیٹر برانڈڈ کوکنگ آئل 19 روپے 30 پیسے کا اضافہ ہوا قیمت 1800 روپے سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اڑھائی کلو برانڈڈ گھی کی قیمت میں بھی 7 روپے 4 پیسے کا اضافہ ہوا، زندہ مرغی سمیت گڑ، دال ماش، باسمتی چاول، دال مسور بھی مہنگی ہوگئی ہے تاہم ایک ہفتے میں کیلے، دال مونگ، پیاز اور لہسن سستے ہوئے ہیں۔
The post ملک بھر میں مہنگائی کی شرح 14.31 فیصد تک پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3bqGYhk
via IFTTT
No comments:
Post a Comment