Thursday, October 28, 2021

بس بہت ہوگیا، حکومت اب یرغمال نہیں بنے گی، شیخ رشید ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کالعدم تنظیم کے پرتشدد مظاہرین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بس بہت ہوگیا، حکومت اب مزید یرغمال نہیں بنے گی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کالعدم  ٹی ایل پی کے پرتشدد مظاہرین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بس بہت ہوگیا، حکومت اب یرغمال نہیں بنے گی، ریاست کی رٹ کو ہر صورت قائم کیا جائے گا۔ جب تمام مطالبات تسلیم کرلیے تھے تو احتجاج کا کوئی جواز نہیں، مارچ کو ہر صورت روکا جائے گا۔

اپنے بیان میں وزیرداخلہ نے کہا کہ اگر مظاہرین واپس مرکز چلے جائیں تو حکومت ان سے بات چیت کے لیے تیار ہے لیکن جی ٹی روڈ بند کرنےکی اجازت نہیں دی جائے گی، یہ دفاعی لحاظ سے اہم شاہراہ ہے اسے بند نہیں کیا جاسکتا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جمعے اور ہفتہ کو سعد رضوی سے دوبارہ بات ہو گی، وزیر اعظم عمران خان پاکستان کی ریاست مدینہ کی طرز پر تعمیر کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، نبی کریم ﷺ کی ناموس کی حفاظت اور اسلامو فوبیا کے معاملے کو انہوں نے عالمی فورمز پر اٹھایا اور پوری دنیا میں عالم اسلام کی آواز بنے، حکومتی سطح پر پہلی بار ملک بھر میں عشرہ رحمت اللعالمین ﷺبھرپور طریقے سے منایا گیا اور رحمت اللعالمین اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جب تمام مطالبات پہلے ہی تسلیم کیے جاچکے تو احتجاج اور پرتشدد مظاہروں کا کوئی جواز نہیں، فرانس کا سفیر پاکستان چھوڑ کر جا چکا ہے، ان ہنگاموں کے دوران پولیس کے جوان شہید ہوئے، اس کا حساب کون دے گا؟ مظاہرین نے پولیس پر کلاشنکوف سے سیدھی گولیاں چلائیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ پاکستان کو نقصان پہنچا کر اسلام کی کون سی  خدمت کی جارہی ہے، جو حالات پیدا کیے گئے ہیں اس سے لبیک اور حکومت دونوں کا نقصان ہو گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے خلاف عالمی پابندیاں لگانے کی سازش ہو رہی ہے، ہم نے پولیس کو وہ اختیارات نہیں دیے جو وہ ہم سے مانگ رہے ہیں، بات آگے بڑھی تو جو سڑکوں پر ہیں انہی کا نقصان زیادہ ہو گا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک سیاسی کردار ادا کرے، الیکشن کمیشن نے اس پر پابندی نہیں لگائی، حکومت جھکے گی نہ یرغمال بنے گی، ریاست کی رٹ قائم کی جائے گی اور مظاہرین کو ہر صورت روکا جائے گا۔

The post بس بہت ہوگیا، حکومت اب یرغمال نہیں بنے گی، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3BmS1Tl
via IFTTT

No comments:

Post a Comment