Thursday, October 28, 2021

بھارتی کھلاڑی دنیش کارتک کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ایکسپریس اردو

بھارتی کھلاڑی دنیش کارتک کے ہاں جڑواں بچوں کے پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز دنیش کارتک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ہم اب 3 سے 5 بن گئے ہیں‘‘۔

دنیش کارتک کے ہمراہ تصویر میں ان کا پالتو کتا بھی موجود ہے جب کہ ایک بچے کو انہوں نے خود گود میں اٹھارکھا ہے اور ایک بیٹا ان کی بیوی کے پاس موجود ہے۔ ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ ہم نے بچوں کے نام ’کبیر پالیکل کارتک اور زین پالیکل کارتک رکھے ہیں۔

واضح ہے بھارتی کھلاڑی دنیش کارتک اور دیپیکا پالیکل کی شادی 2015 میں ہوئی تھی جب کہ ان کی بیوی بھی اسکواش کی کھلاڑی ہیں۔

The post بھارتی کھلاڑی دنیش کارتک کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3jIAr6s
via IFTTT

No comments:

Post a Comment