ڈی جی خان: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت ہوگی تو عوام کے ووٹ کے بنیاد پر ہوگی، دوبارہ ووٹوں پر ڈاکا مارا گیا تو بغاوت کریں گے۔
پی ڈی ایم کی جانب سے ڈیرہ غازی خان میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 25 جولائی 2018ء پاکستان کی جمہوریہ اور سیاسی تاریخ کا سیاہ دن تھا، موجودہ حکمران پہلے تو ناجائز تھے اب نالائق اور نااہل بھی ثابت ہوئے ہیں اور ہم نے دنیا کو بتا دیا کہ حکومت جعلی ہے، ایک کروڑ نوکری دینے والوں نے لوگوں کو بے روزگار کر دیا، آج کسان، ڈاکٹر، وکیل غرض سب پریشان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا حکمران جہاں جاتا ہے بھکاری کی طرح جاتا ہے، ہمارے حکمران کو شرم نہیں آتی لیکن ہمارا سر شرم سے جھک جاتا ہے، جس ملک کی معیشت گر جاتی ہے وہ اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتا جب کہ ملکی سالانہ ترقی کا تخمینہ صفر سے بھی نیچے جا چکا ہے، ہمیں ابھی اس ملک کو بچانا ہے۔
فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کا نظام نیب کے ذریعے چلایا جا رہا ہے، ملک پر آج ایک آمرانہ حکومت ہے، عمران خان نے کشمیر کو بیچ دیا، سی پیک کے منصوبے کو خراب کر کے چین کو ناراض کر دیا، نیو یارک میں دنیا کا کوئی حکمران عمران خان سے ہاتھ ملانے کے لیے تیار نہیں تھا، ایشیاء کا کوئی ملک پاکستان سے تجارت کر نے کو تیار نہیں ہے۔
سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ آئندہ حکومت ہوگی تو عوام کے ووٹ کے بنیاد پر ہوگی، دوبارہ ووٹوں پر ڈاکا مارا گیا تو بغاوت کریں گے، پی ڈی ایم کی تحریک انشاءاللہ آگے بڑھے گی، پی ڈی ایم کا پیغام ملک کے ہر شہر، گلی اور چوکوں میں پھیلانا ہے۔
The post آئندہ ووٹوں پر ڈاکا ڈالا گیا تو بغاوت کردیں گے، فضل الرحمان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ZFqUpf
via IFTTT
No comments:
Post a Comment