Friday, October 29, 2021

کراچی میں پیٹرول پمپ پر دھماکا، 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ایکسپریس اردو

 کراچی: نارتھ ناظم آباد میں سی این جی و پیٹرول پمپ پر دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

نارتھ ناظم آباد میں سی این جی و پیٹرول پمپ پر ذور دھماکہ ہوا ہوا جس کی آوز دور دور تک سنی گئی، دھماکے کے بعد پیٹرول پمپ پر ہر طرف دھواں پھیل گیا اور دھماکے سے پیٹرول پمپ پر موٹر سائیکل سوار افراد زمین پر گر گئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس، رینجرز، فائربریگیڈ اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا، رضاکاروں نے فوری طور پر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دھماکے کی زد میں آکر تین افراد موقع ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ ایک زخمی عباسی شہید اسپتال پہنچنے سے قبل ہی راستے میں دم توڑ گیا تھا جبکہ 6 زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

دھماکا سلنڈر پھٹنے سے نہیں ہوا، انچارج بم ڈسپوزل

دوسری جانب بم ڈسپوزل اسکواڈ ویسٹ زون کے انچارج عابد فاروق نے میڈیا کو بتایا کہ سی این جی پمپ پر ہونے والا دھماکا سلنڈر دھماکا نہیں ہے، تمام سلنڈر محفوظ ہیں اور موجود ہیں، پمپ کا الیکٹرک روم مکمل طور پر بند تھا، روم سے اخراج کا کوئی راستہ نہیں تھا، روم میں ایک پرانا اے سی بھی لگا ہوا ہے، اکثر اے سی کی لائنز بھی لیک ہوجاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اے سی کی لائن لیک ہونے سے اس کی گیس بھی کمرے میں بھر جاتی ہے، روم میں ایک الیکٹرک پینل لگا ہوا ہے جس میں شارٹ سرکٹ ہوا اور روم میں گیس کا پریشر بنا تو دھماکا ہو گیا، دھماکے کا اثر باہر کی جانب گیا ہے۔ انچارج بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ روم میں گیس لیک ہوئی اور شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکا ہوا۔

 

The post کراچی میں پیٹرول پمپ پر دھماکا، 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3GxWAOy
via IFTTT

No comments:

Post a Comment