کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے تجویز کردہ چار ملکی ٹورنامنٹ سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو 650 ملین امریکی ڈالرز کی آمدنی کی توقع ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی آئندہ ہفتے آئی سی سی بورڈ کے اہم اجلاس میں پاکستان، انگلینڈ، بھارت اور آسٹریلیا کے مابین چار ملکی سیریز کا مجوزہ پیش کرے گا، پی سی بی حکام کا خیال ہے کہ اس ٹورنامنٹ کے لیے ونڈو ستمبر اکتوبر ہو گی کیونکہ یہ آسٹریلیا، پاکستان اور بھارت میں کرکٹ کے سیزن کا آغاز ہے جبکہ انگلش سیزن اختتام کو پہنچ رہا ہوتا ہے۔
پی سی بی کے اندازوں کے مطابق ایونٹ سے میڈیا اور کمرشل رائٹس کی مد میں 650 ملین امریکی ڈالر مل سکتے ہیں اور اس رقم کو چاروں فریقوں کے ساتھ ساتھ آئی سی سی کے دیگر ممبران میں تقسیم کرنے کا منصوبہ ہے جبکہ رقم کا کچھ حصہ ایسوسی ایٹ ممالک کو فراہم کی جاسکتا ہے۔
پی سی بی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کرک انفو کو بتایا کہ اگر مجوزہ کو منظوری مل جاتی ہے تو یہ پوری دنیا کا ایونٹ بن سکتا ہے، کیونکہ کرکٹ کے شائقین پاکستان کو بھارت کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ اسی طرح کرکٹ کے کھیل میں نوجوان نسل کو راغب کرنے کے لیے روایتی حریفوں کے مابین سیریز کروانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ کھیل کو زیادہ سے زیادہ پروموٹ کیا جاسکے۔
دوسری جانب رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ لیگ میں بنیادی طور پر آئی سی سی کا کنٹرول ہوگا تاکہ کوئی ملک اپنی من مانی نہ کرسکے۔
The post چار ملکی ٹورنامنٹ سے آئی سی سی کو 650 ملین ڈالرز کی آمدنی متوقع appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/wOE07j3
via IFTTT
No comments:
Post a Comment