Wednesday, April 13, 2022

بورس جانسن کی شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد ایکسپریس اردو

لندن / اسلام آباد: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے شہباز شریف کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک دیتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری کی امید ظاہر کی ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے شہباز شریف کے لیے جاری تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان اور برطانیہ دیرینہ دوست ممالک ہیں، دونوں کے عوام کے درمیان گہرے اور بردرانہ تعلقات ہیں۔بورس جانسن نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مشترکہ مفادات کے شعبوں میں کام کرنے کیلیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے اہمیت رکھتے ہیں میں برطانیہ کے ساتھ تعاون کے لیے عمران خان اور ان کی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہماری 75 سالہ مضبوط شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے شہباز شریف اور نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔

 

The post بورس جانسن کی شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/nTeaZ9D
via IFTTT

No comments:

Post a Comment