Tuesday, July 5, 2022

صحافی عمران ریاض کی گرفتاری کے خلاف درخواست دائر، اسلام آباد ہائی کورٹ رات گئے کھل گئی ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: معروف صحافی اور اینکر پرسن عمران ریاض کی گرفتاری کے بعد ایک بار پھر اسلام آباد ہائی کورٹ رات گئے کھل گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کو ہائی کورٹ ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق عمران ریاض خان کے وکلا نے ہائی کورٹ ڈائری برانچ کے انچار اسسٹنٹ رجسٹرار اسد خان سے رابطہ کیا اور گرفتاری و عدالتی احکامات کی خلاف ورزی سے متعلق آگاہ کیا۔

ہائی کورٹ کے ڈائری برانچ کے انچارج اسسٹنٹ رجسٹرار اسد خان ہائی کورٹ روانہ ہوگئے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ عملے کو بھی فوری پہنچنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عمران ریاض خان کے وکیلن ے بتایا کہ ’ہائی کورٹ نے گرفتاری سے روک رکھا تھا اس کے باوجود گرفتاری ہوئی، ہم پولیس کے اس عمل پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: صحافی عمران ریاض خان کو پولیس نے گرفتار کرلیا

عمران خان کے وکلا نے اپنے مؤکل کی گرفتاری پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی، جس میں آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود بھی عمران ریاض کو گرفتار کیا گیا، عدالتی احکامات کی حکم عدولی پر ملوث افراد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی گئی۔

درخواست میں لکھا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی نے عدالت کی اجازت کے بغیر گرفتاری سے روکا تھا۔

The post صحافی عمران ریاض کی گرفتاری کے خلاف درخواست دائر، اسلام آباد ہائی کورٹ رات گئے کھل گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/uzKVe3H
via IFTTT

No comments:

Post a Comment