Tuesday, July 5, 2022

براڈپیک کی مہم جوئی کے دوران ایک اور پاکستانی کوہ پیما لاپتہ ایکسپریس اردو

اسکردو: براڈپیک کی مہم جوئی کے دوران پاکستانی کوہ پیما شریف سدپارہ لاپتہ ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق غیر ملکی کوہ پیماؤں کے ہمراہ براڈپیک کی مہم جوئی پر جانے والے کوہ پیما شریف سدپارہ لاپتہ ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ساتھی کوہ پیما دلاور سدپارہ اور مراد سدپارہ کی جانب سے شریف سدپارہ کو ریسکیو کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، جس کے بعد متعلقہ ایڈونچر کمپنی نے آرمی ایوی ایشن سے ریسکیو کرنے کےلیے رابطہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے باعث سرچ آپریشن نہیں کیا جاسکا، کل دوبارہ ریسکیو کی کوشش کریں گے۔

The post براڈپیک کی مہم جوئی کے دوران ایک اور پاکستانی کوہ پیما لاپتہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/kTnLyRH
via IFTTT

No comments:

Post a Comment