اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں مسلح افراد اپنے تین ساتھیوں کو پولیس کی حراست سے چھڑا کر لے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ کی پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین افراد کو گرفتار کیا تھا جنہیں مسلح افراد تھانے سے چھڑا کر فرار ہوئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے ہتھکڑیوں میں جکڑے ساتھیوں کو لیکر رفو چکر ہوگئے، مسلح افراد کی سیدھی فائرنگ کے جواب میں پولیس ہوائی فائرنگ کر کے ملزمان کو روکنے کی کوشش کرتی رہی۔
The post اسلام آباد میں مسلح افراد تین ساتھیوں کو تھانے سے چھڑا کر لے گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/IuJaRxc
via IFTTT
No comments:
Post a Comment