Thursday, December 22, 2022

لڑکیوں پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے بند کرنے پر افغان خواتین سراپا احتجاج، متعدد گرفتار ایکسپریس اردو

کابل: افغانستان میں لڑکیوں کیلیے تعلیم کے دروازے بند کرنے کے خلاف احتجاج کرنے والی متعدد خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کی جانب لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی اور کالج و یونیورسٹیز بند کرنے کے فیصلے کیخلاف خواتین نے کابل میں احتجاج کیا۔

احتجاجی خواتین نے امارات اسلامیہ حکومت کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کو بنیادی حقوق قرار دیا اور اس کو بحال کرنے کا پُروز مطالبہ کیا۔


خواتین کا کہنا تھا کہ ’طالبان کے لڑکیوں کو تعلیمی اداروں سے نکالنے پر ہماری مدد کریں اور حقوق دلوانے میں ہماری مدد کریں‘۔

دوسری جانب یہ بھی اطلاع آئی کہ احتجاجی مظاہرین کو خواتین پولیس نے منتشر کیا اور موقع سے ایک درجن سے زائد خواتین کو گرفتار کیا جن میں سے دو کو کچھ وقت کے بعد رہا کردیا گیا۔

اُدھر اسلامی تعاون تنظیم اور اسلامی ممالک نے بھی طالبان حکومت کے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

The post لڑکیوں پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے بند کرنے پر افغان خواتین سراپا احتجاج، متعدد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Dj1gArI
via IFTTT

No comments:

Post a Comment