Wednesday, December 14, 2022

سلامتی کونسل تسلیم شدہ تنازعات کے حل میں کردار ادا کرے، بلاول ایکسپریس اردو

نیویارک: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل درآمد اور تسلیم شدہ تنازعات کے حل میں کردار ادا کرے۔

سرکاری خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سلامتی کونسل کو ایک کثیر جہتی ادارہ تسلیم کرتے ہیں اور جب کشمیر کا سوال ہو تو ثابت کریں کہ کثیرالجہتی کامیاب ہو سکتی ہے، ثابت کریں کہ یو این ایس سی کامیاب ہو سکتی ہے اور خطے میں امن قائم کر سکتی ہے۔

وزیر خارجہ کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر ایک ایجنڈا آئٹم رہ گیا ہے، کسی بھی تنازع کے فریق دوطرفہ معاملہ کہہ کر توجہ نہیں ہٹا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسے ایک کثیر القومی ایجنڈا مانتے ہیں اگر آپ کثیر جہتی ادارے یا اسی کونسل کی کامیابی دیکھنا چاہتے ہیں تو یقیناً آپ کو مسئلہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل کرنا ہوگا۔

علاوہ ازیں وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ اقوام متحدہ اور یو این ایس سی اور جنرل اسمبلی کو مزید جمہوری بنانے سے یہ ادارہ مزید بااختیار ہوگا اور اسے کام کرنے کا اخلاقی اختیار ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل میں توسیع بالادستی کی بجائے برابری کی بنیاد پر ہونی چاہیے، مزید ملکوں کو ویٹو پاور دینے سے عالمی سطح پر خلیج بڑے گی۔

The post سلامتی کونسل تسلیم شدہ تنازعات کے حل میں کردار ادا کرے، بلاول appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/hYV1aUH
via IFTTT

No comments:

Post a Comment