Wednesday, December 21, 2022

پی ٹی آئی کا آج گورنر ہاؤس پنجاب کے باہر بھرپور احتجاج کا اعلان ایکسپریس اردو

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کی صورت حال کے پیش نظر آج گورنر ہاؤس پنجاب کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر نے کہا کہ عمران خان 5 بجے قوم اور گورنر ہاؤس کے باہر جمع ہونے والے کارکنان سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے ہمارے اراکین کو پانچ پانچ کروڑ روپے میں خریدنے کی کوشش کی گئی مگر انہوں نے صاف انکار کیا اور پیش کش کو ٹھکرا دیا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پنجاب میں اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد لانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چودھری پرویز الہیٰ کو 187ارکان کی حمایت حاصل ہے اسی لیے عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ فیصلے میں ہے کہ گورنر اعتماد کے ووٹ کے لیے کم از کم دس دن کا وقت دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے پاس نمبرز پورے نہیں ہیں اسی لیے پیپلز پارٹی کی جانب سے ہمارے ایم پی ایز کو پیسوں کی آفرز کی جارہی ہیں، ہمارے ایم پی ایز کو ٹیلی فون کالز آرہی ہیں اور انہیں خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کا پنجاب میں ایف سی اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر وفاقی حکومت نے گورنر ہاؤس پنجاب کے اندر اور باہر رینجرز تعینات کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے جبکہ صوبے میں امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول میں رکھنے کیلیے رینجرز و ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

 

The post پی ٹی آئی کا آج گورنر ہاؤس پنجاب کے باہر بھرپور احتجاج کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/lh9LQNW
via IFTTT

No comments:

Post a Comment